میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کااین اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کاحکم

الیکشن کمیشن کااین اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کاحکم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے اورحتمی نتائج کے اجراکے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ہے،ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرنے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی، ری پولنگ میں مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالقادر مندوخیل کی کامیابی کے حتمی نتائج روک دیئے ہیں جبکہ مفتاح اسماعیل کی درخواست 4 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔مفتاح اسماعیل کی چیف الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست پر الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن حتمی نتائج کے حوالے سے امتناع کا حکم دیتا ہے۔اپنے حکم میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن درخواست سے مطمئن ہے کہ یہ الیکشن کمیشن کی مداخلت کا کیس ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ری پولنگ میں مفتاح اسماعیل بری طرح ہاریں گے۔انہوں نے ضمنی انتخاب میں نون لیگ کی شکست کی وجہ ان کی بدنظمی کوقراردیا ہے اورکہاہے کہ وہ اپنی بدنظمی کی وجہ سے شکست سے دوچارہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کو درخواست دینے کا حق ہے، پارٹی کو تجویز دی ہے کہ پورے حلقے میں ری پولنگ کرائیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما مفتاح اسماعیل کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی مکمل گنتی دوبارہ کرانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا گیا ہے اور حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کا فارنزک آڈٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں