میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باسط علی نے میرے سامنے فکسنگ کا اعتراف کیا تھا، انتخاب عالم

باسط علی نے میرے سامنے فکسنگ کا اعتراف کیا تھا، انتخاب عالم

ویب ڈیسک
هفته, ۲ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عارف عباسی سے باسط علی کے فکسنگ اعتراف کا ذکر کیا تھا تاہم ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے اپنی رپورٹ میں اس کا ذکر نہیں کیا۔ایک انٹرویومیں انتخاب عالم نے عارف عباسی کے بیان کی تصدیق کی اور کہا کہ باسط علی نے ان کے سامنے اعتراف کیا تھا جس کا ذکر انہوں نے وطن واپسی پر اس وقت کے پی سی بی کے سی ای او عارف عباسی سے کیا لیکن اپنی رپورٹ میں اس واقعے کا ذکر اس وجہ سے نہیں کیا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ عارف عباسی کوبتایا تھا کہ باسط علی نے فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی تھی، باسط علی کے اس اقرار کے علاوہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا، اس وجہ سے رپورٹ میں ذکر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ باسط علی اگر اپنے بیان سے مکر جاتے تو میں غلط ثابت ہوتا، ثبوت ہاتھ میں ہوتے تو رپورٹ کا لازمی حصہ بناتا۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے عارف عباسی کے بیان کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ اگر دنیا کی کسی بھی عدالت میں ثابت ہوجائے کہ وہ میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں تو انہیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں