میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کا انکشاف

کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی سے گرفتار ڈکیت نے دوران تفتیش اپنے اعترافات میں کہا کہ کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کی جاتی تھیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد سے گزشتہ روز گرفتار ڈکیت گروہ کے سرغنہ نے سنسنی خیز انکشافات کیا ہے، سرغنہ نے ساتھیوں کے ساتھ مختلف علاقوں سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافات میں بتایا کہ موٹر سائیکلیں چھیننے کے بعد بلوچستان میں فروخت کی جاتی تھی، ملزم 10 سال میں 100 سے زائد موٹر سائیکلیں چھین چکا ہے، گرفتار زخمی ملزم متعدد بار مختلف تھانوں میں بند ہو کر جیل جا چکا ہے۔پولیس حکام کے مطابق چند روز قبل طارق روڈ پر بزرگ شہری کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم موجود ہے۔ ملزم نے 2021 میں بھی شاہ فیصل کالونی میں مزاحمت پر ایک شخص کو گولی ماری تھی۔دوران حراست ملزم نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر مختلف علاقوں میں شہریوں کو زخمی کرنے کا بھی اعتراف کیا۔پولیس حکام نے بتایاکہ ملزم سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے، مذکورہ موٹر سائیکل کی چوری کا مقدمہ تیموریہ میں درج ہے، ملزم کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں