میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزل اور لوک گلوکار شوکت علی کو بچھڑے 2 سال بیت گئے

غزل اور لوک گلوکار شوکت علی کو بچھڑے 2 سال بیت گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

کئی مشہور لوک گیتوں کو زندگی دینے والے غزل اور لوک کے نامور گلوگار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے۔دنیائے موسیقی کا ایک بڑا نام شوکت علی 1944 میں لاہور میں اندرون بھاٹی گیٹ میں پیدا ہوئے، پانچ سے زائد دہائیوں پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران انہوں نے کئی پاکستانی فلموں کے لیے گیت گا کر عالمگیر شہرت حاصل کی۔شوکت علی پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انہوں نے اس وقت کی مشہور فلم ’تیس مار خان‘ کے لیے اپنی آواز پیش کی۔شوکت علی نے 1965 اور 1971 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران ملی نغمے بھی گائے، انکے نغمے ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ سن کر آج بھی جوش و ولولہ پیدا ہوجاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں