میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ہے ،موڈیز

پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ہے ،موڈیز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے ڈھائی فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں برس پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے ڈھائی فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔ شرح سود میں کمی سے نجی شعبے میں قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوگا اور قرض داروں کی قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شرح سود میں کمی سے بینکوں کے مارجن اور آمدن متاثر ہوگی، اس کے علاوہ بینکوں کے اثاثہ جات کے معیار پر بھی دبا میں اضافہ ہوگا تاہم بینکوں کے لیے کیپیٹل کنزرویشن بفر ختم ہونے سے بینکوں کی قرض فراہمی کی صلاحیت بہتر ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وبا کے پیش نظر سپلائی چین کے مسائل اور برآمدی آرڈرز کی منسوخی سے ٹیکسٹائل کا شعبہ زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، اس کے علاوہ نقل وحرکت پر پابندی کے باعث پاکستان میں خدمات کا شعبہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔واضح رہے کہ موڈیز نے اس سے قبل کورونا وائرس کے معاشی اثرات کی وجہ سے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو 2.9 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں