پینٹاگون کا ترکی کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۱۹
شیئر کریں
امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پینٹاگون کے مطابق ترکی کو مزید ایف 35طیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی، نیز ایف 35 پروگرام کے تحت مشترکہ سرگرمیاں بھی روک دی جائیں گی۔پینٹاگون نے کہا کہ ترکی روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خرید رہا ہے جو ایف 35 پروگرام سے متصادم ہے ۔