میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ نے بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ نے بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی برگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے برگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ سے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب میں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔صدر مملکت نے برگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ سے اردو زبان میں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ برگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں