میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری برادران کا وزیراعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان

چودھری برادران کا وزیراعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیراعظم کی جوہدری برادران سے ملاقات، شجاعت کی خیریت دریافت کی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی اتحادی ق لیگ کی قیادت سے لاہور میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔دوران ملاقات چوہدری برادران نے ڈٹ کر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ 14 سال بعد شہباز شریف کو ہمارا خیال آگیا، اپوزیشن لیڈر کو بتادیا کہ عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو عمران خان پہاڑ ہیں اور ہم دب جائیں گے۔وزیراعظم کو چوہدری برادران نے بتایا کہ ایسی چال کا کیا فائدہ ہے؟ جس کی کامیابی کا کوئی چانس ہی نہ ہو۔چوہدری برادران نے وزیراعظم سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ سیاست کریں گے، عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں۔دوران گفتگو وزیراعظم نے حکومت کی اہم اتحادی جماعت کی قیادت کو اپنے دورہ روس اور چین پر اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے چوہدری برادران سے گفتگو میں کہا کہ بہت لوگ کہہ رہے تھے ا?پ روس نہ جائیں، جن سے میں نے کہا کہ اب دورہ منسوخ کرنا نامناسب ہوگا۔چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ آپ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں