میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات بدستور معلق، الیکشن کمیشن آج حتمی فیصلہ کرے گا

کراچی میں 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات بدستور معلق، الیکشن کمیشن آج حتمی فیصلہ کرے گا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق غورکیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکام الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کہتی ہے کہ 16ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے، وزارت داخلہ سے استفسار کیا گیا کہ کیا وہ 16 ہزار سکیورٹی کی نفری دے سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے جواب دینے کے لیے آج تک مہلت مانگ لی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نیکراچی میں 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتخابات کرانیکا اعلان کر رکھا ہے جب کہ سندھ حکومت انتخابات ملتوی کرنیکے لیے 3 مرتبہ الیکشن کمیشن کو خط لکھ چکی ہے تاہم الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کرچکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں