میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نثار مورائی نے سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

نثار مورائی نے سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

احتساب عدالت نے اہم شواہد کو نظر انداز کرکے سزا سنائی، جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں سنایا جاتا، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ، درخواست میں موقف

کراچی(این این آئی) سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی نے سزا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ نے نثار مورائی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ۔نثار مورائی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے اہم شواہد کو نظر انداز کرکے ملزم کو سزا سنائی، نثار مورائی کی سزا کالعدم قرار دی جائے ۔ اپیل میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں سنایا جاتا، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے نثار مورائی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر کے نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے ۔واضح رہے کہ نثار مورائی کواحتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں 11سال کی سزا سنائی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں