میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ‘ ہندوانتہاپسندوں کو للکارنے پر طالبہ کو ریپ کی دھمکیاں

سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ‘ ہندوانتہاپسندوں کو للکارنے پر طالبہ کو ریپ کی دھمکیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مارچ ۲۰۱۷

شیئر کریں

ابومحمد
دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔دریں اثنا گرمہر کور نے سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس سے وابستہ طلبا تنظیم اے بی وی پی کے خلاف مہم سے خود کو الگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس بیس سالہ طالبہ کو ٹوئٹر پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہونے کے بعد اسے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے۔ جس اسٹوڈنٹ گروپ کو کور نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اس پر الزام ہے کہ اس گروہ نے بھارت میں رام جَس کالج میں لڑائی اور تشدد کا آغاز اس لیے کیا تھا کیوں کہ اس کالج نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم اور جے این یو کے دو رہنماو¿ں کو ایک سیمینار میں شرکت کے لیے رام جس کالج مدعوکیا گیا تھا، جس کی اے بی وی پی مخالفت کر رہی تھی۔عمر خالد کو تقریب میں مدعوکرنے پر حکمراں جماعت کی طلباتنظیم اے بی وی پی نے اس کالج پر بھارت مخالف سرگرمیاں کرنے کا الزام عائد کیا تھا کیوں کہ عمر خالد پر غداری کا الزام لگایا جا رہا تھا۔ گزشتہ دنوں مختلف کالجوں کے طلبہ نے نئی دہلی کی سڑکوں پرگرمہر کور کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور کالجوں میں تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ کور بھارت کے لیڈی شری رام کالج کی طالبہ ہیں اور اس کالج کے اساتذہ نے کور کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔گر مہر کا کہنا ہے تھا کہ "ہماری مہم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہم صرف کیمپس کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔”
گُرمہرکور نے بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کو بتایا،” مجھے سہواگ کی ٹوئٹ سے بہت دکھ پہنچا ہے کیوں کہ وہ ایک بڑے کرکٹر رہے ہیں اور ا±ن جیسے بڑے ناموں کو لوگ ایک مثالی شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں۔“ کور نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر بہت سے افراد دھمکیاں دے رہے ہیں۔ یہ بہت خطرناک بات ہے کہ لوگ مجھے ریپ کرنے اور تشدد کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
کرکٹر ورندر سہواگ کے علاوہ بھارت کے یونین منسٹر اور اداکار رندیپ ہ±ڈا نے بھی کور کے موقف کے خلاف ٹوئٹس کی ہیں۔ بی جے پی کے ایک رہنما نے گر مہر کا موازنہ داو¿د ابراہیم سے بھی کیا۔ داو¿د ابراہیم کو بھارتی حکومت دہشت گرد قرار دیتی ہے۔
تاہم دہلی کے وزیر اعلیٰ گرمہر کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔ اروند کیجروال نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اے بی وی پی کی بدمعاشی اور کور کو ریپ کی دھمکیاں دینے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزبھارت کے دارالحکومت میں کور کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ مختلف کالجوں کے طلبہ نے نئی دہلی کی سڑکوں پر کور کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور کالجوں میں تشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ کور بھارت کے لیڈی شری رام کالج کی طالبہ ہیں اور اس کالج کے اساتذہ نے کور کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دہلی کے رام جَس کالج میں دائیں بازو اور بائیں بازو کے نظریات والے طلبا کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد گرمہر کور اچانک سرخیوں میں آ گئی تھیں تاہم انھوں نے منگل کی صبح ٹویٹ کیا کہ” میں اس مہم سے خود کو الگ کر رہی ہوں۔ ہر کسی کو نیک خواہشات۔ میں گزارش کرتی ہوں کہ مجھے تنہا چھوڑ دیں۔ مجھے جو کہنا تھا وہ کہہ چکی ہوں۔انھوں نے مزید کہا: ‘میں کافی کچھ برداشت چکی ہوں۔ اور 20 سال کی عمر میں اس سے زیادہ نہیں جھیل سکتی۔ یہ مہم طلبا کے لیے تھی، میرے بارے میں نہیں۔ جو لوگ میری بہادری اور جرات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔۔۔ ( ان سے کہنا چاہتی ہوں) میں نے ضرورت سے زیادہ ہی ثابت کر دیا ہے۔“اس کے ساتھ ہی گر مہر کور نے سخت گیر ہندو نظریاتی تنظیم اے بی وی پی کے خلاف گزشتہ روز منعقد ہونے والے احتجاجی مارچ میں لوگوں سے بڑی تعداد میں حصہ لینے کی بھی اپیل کی تھی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاتھا کہ ‘میرے بہت سے دوستوں کو مارا پیٹا گیا تھا۔لہٰذا میں نے اپنے دوستوں کی حمایت یہ مخالفت شروع کی ہے۔
گر مہر کور دہلی کے مشہور لیڈی شری رام کالج میں پڑھتی ہیں۔ انھوں نے 22 فروری کو اپنی فیس بک پروفائل بدلی تھی جس کے بعد سے وہ سرخیوں میں ہیں۔ فیس بک ڈی پی میں گر مہر نے ایک پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘میں دہلی یونیورسٹی میں پڑھتی ہوں اور میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے نہیں ڈرتی، انڈیا کا ہر طالب علم میرے ساتھ ہے۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے طلبا و طالبات نے #StudentsAgainstABVP کے ٹوئٹر کے ساتھ ایسا ہی پیغام لکھ کر اپنی تصویریں ڈالنی شروع کی تھیں۔گر مہر کا کہنا ہے کہ کئی بڑے لوگ میری حب الوطنی پر شک کر رہے ہیں۔ مجھے غدار کہا جارہا ہے لیکن انہیں معلوم ہی نہیں کہ اصل میں حب الوطنی ہوتی کیا ہے۔اس سے پہلے انھوں نے اسی طرح کی ایک تصویر فیس بک پر ڈالی تھی جس پر لکھا تھا کہ ‘پاکستان نے نہیں میرے والد کو جنگ نے مارا تھا“۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ہنگامہ بنیادی طور پر اسی پیغام پر ہے۔ اس کے بعد سے ہی گر مہر کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ انھیں مبینہ طور پر ریپ کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں جس کی شکایت انھوں نے دلی میں خواتین کے کمیشن سے بھی کی ہے۔
”میں پاکستان اور مسلمانوں سے نفرت کرتی تھی“
”مجھے یاد ہے کہ میں پاکستانیوں اور پاکستان سے کتنی نفرت کرتی تھی کیونکہ انہوں نے میرے والد کو مارا تھا، میں مسلمانوں سے بھی نفرت کرتی تھی کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ سبھی مسلمان پاکستانی ہوتے ہیں، جب میں چھ سال کی ہوئی تو میں نے ایک برقعہ پوش عورت کو چاقو مارنے کی کوشش کی تھی۔۔۔کسی وجہ سے مجھے لگا کہ اس نے میرے والد کو مارا ہوگا۔ تب میری ماں نے مجھے روکا اور سمجھایا کہ میرے والد کو پاکستان نے نہیں جنگ نے مارا تھا۔“
گرمہر کورنے یوٹیوب پراپنے والد کی یادوں اور اپنے احساسات پر مبنی ایک پکٹوریل ویڈیو پوسٹ کر رکھی ہے ۔اس ویڈیو میں گر مہر نے مزید لکھا تھا کہ ” میں بھارت کے جالندھر شہر کی رہنے والی ہوں، میرے والد کیپٹن مندیپ سنگھ ہیں، وہ کارگل کی لڑائی میں مارے گئے تھے۔میں اس وقت دو سال کی تھی، میرے پاس ان کی بہت کم یادیں ہیں۔۔۔ والد نہ ہوں تو کیسا لگتا ہے، اس کی یادیں زیادہ ہیں میرے پاس۔وقت لگا، لیکن آج میں اپنی نفرت کو ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں، یہ آسان نہیں تھا لیکن مشکل بھی نہیں تھا۔۔۔اگر میں ایسا کر سکتی ہوں تو آپ بھی کرسکتے ہیں۔ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کے لیے لڑ رہی ہوں، کیونکہ اگر ہمارے درمیان جنگ نہ ہوتی تو آج میرے والد زندہ ہوتے۔ میں نے یہ ویڈیو اس لیے بنائی تاکہ دونوں ملکوں کی حکومتیں دکھاوا بند کریں اور اصل مسئلے پر توجہ دیں۔۔۔ میں ایسی دنیا چاہتی ہوں جہاں کوئی ایسی گر مہر کور نہ ہو جسے اپنے والد کی یاد ستاتی ہو۔”
لیکن اتنے لمبے پیغام میں سے صرف ایک لائن سرخیوں میں آگئی اور بھارتیوں کو یہی سمجھ آیا کہ گرمہر پاکستان کی حمایت کر رہی ہیں اور بھارت دیش کے ساتھ غداری کی مرتکب ہوئی ہیں۔ ان کا اصل پیغام تو کھو گیا اور کہانی کچھ اور بن گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں