میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا کراچی اور سندھ کے دورے کا اعلان(عمران خان کا پیغام لے کر آرہا ہوں، سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا کراچی اور سندھ کے دورے کا اعلان(عمران خان کا پیغام لے کر آرہا ہوں، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسٹریٹ موومنٹ کیلئے 9 جنوری کو کراچی اور سندھ والو تیاری پکڑو، تمام پارٹی کے دوستوں سے جمعہ کے دن ملاقات ہوگی، لوگو! یاد رکھو اب ہمارے لیے کوئی طارق بن زیاد یا محمد بن قاسم نہیں آئے گا
ظالم کیخلاف کھڑا ہونا ہے،اب پوری قوم کو نکلنا ہوگا ان کی گولیاں ختم ہو جائیں ہمارے سینے ختم نہ ہوں، حقیقی آزادی ہمارا مقدر ، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں کو عروج پر لے کر جائیں،میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سٹریٹ موومنٹ کیلئے 9 جنوری کو سندھ جانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سہیل آفریدی نے 9 جنوری بروز جمعہ دورہ سندھ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سندھ تیار ہو؟ عمران خان کا پیغام لے کر ہم آرہے ہیں، تمام پارٹی کے دوستوں سے جمعہ کے دن ملاقات ہوگی، کراچی اور سندھ والو تیاری پکڑو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگو! یاد رکھو اب ہمارے لیے کوئی طارق بن زیاد یا محمد بن قاسم نہیں آئے گا، ہم نے اپنے اندر وہ والا جذبہ پیدا کرنا ہے اور ظالم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، اگر آج ہم کھڑے نہ ہوئے تو آئندہ مزید خوفناک دور آئے گا، اب پوری قوم کو نکلنا ہوگا تاکہ ان کی گولیاں ختم ہو جائیں لیکن ہمارے سینے ختم نہ ہوں، حقیقی آزادی ہمارا مقدر ہے، پنجاب میں موبلائزیشن کا آغاز ہو چکا ہے، تمام تنظیمیں وارڈ لیول تک اپنی تنطیم سازی مکمل کریں، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریوں کو عروج پر لے کر جائیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ قائد اعظم فاٹا اور پاٹا کو 1947ء سے 2047ء تک 100 سال کے لیے نان کسٹم گاڑیوں کے لیے ٹیکس فری زون ڈکلیٔر کر کے بطور تحفہ دے گئے تھے کیونکہ قبائل نے پاکستان کا ساتھ دیا تھا جب کہ منشیات کی فصلیں 2018ء سے پہلے بھی اور بعد میں بھی ان کی سرپرستی اور نگرانی میں اگتی تھیں، بارڈر کے ذریعے تمام تر سمگلنگ ان کی نگرانی اور سرپرستی میں ہوتی ہے ، پاکستان میں امپورٹڈ سگریٹ ممنوع ہیں لیکن آج ہر دوکان سے ملتی ہے یہ سگریٹ بارڈر سے یہ سمگل کرتے ہیں، منشیات کے ایک بہت بڑے بندے کو ہم نے پکڑا ہے جس کے لیے ہمیں بڑے بڑے لیول سے کالیں آئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں