میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جاوید عالم اوڈھو نے86ویں آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا

جاوید عالم اوڈھو نے86ویں آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

سی پی او کراچی آمد،پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش
آئی جی سندھ کی شہدا کی یادگار پر حاضری، وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ

جاوید عالم اوڈھو نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔جاویدعالم اوڈھوسندھ پولیس کے 86ویں آئی جی سندھ ہیں۔ سی پی او کراچی آمد پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کو سندھ پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس کے شہدا کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔آئی جی سندھ نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔جاوید عالم اوڈھو نے سی پی او میں اعلی پولیس افسران سے ملاقات بھی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں