میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناقص میٹریل سے تیار جان لیوا عمارتوں کو کلین چٹ ،عارف بلڈرکی خطرناک تعمیرات

ناقص میٹریل سے تیار جان لیوا عمارتوں کو کلین چٹ ،عارف بلڈرکی خطرناک تعمیرات

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلڈر عارف میمن کے تعمیراتی منصوبوں میں خطرناک حد تک ناقص میٹریل استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جو جان لیوا سنگین حادثے کا سبب ہوسکتا ہے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شعبہ اسٹریکچر کے بدعنوان افسران نے ناقص تعمیرات کو کلین چٹ دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عارف بلڈرنے اپنے تعمیراتی منصوبوں کی تیاری میں خطرناک حد تک غیر معیاری اشیاء کا استعمال شروع کررکھا ہے ، بسم اللہ ٹاور ، الرحیم ، الرحمان، عربی اسکوائر سمیت ایک درجن سے زائد زیر تعمیر عمارتوں میں غیر معیاری وائرنگ کا استعمال کیا ہے ، جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا سبب بن کر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ، 6 سے 7 منزلہ رہائشی عمارتوں میں رہائشیوں کے تحفظ غیر یقینی ہوچکا ہے ، لے آوٹ پلان کے خلاف تعمیر کی گئیں عمارتوں میں بجلی اور گیس کی لائنوں میں ناقص میٹرل استعمال کیے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ، اس حقیقت کا اندازہ پانی کی لائنوں سے لگایا جاسکتا ہے جو کچھ عرصہ قبل پھٹ چکی ہیں ، اس کے باوجود ایس بی سی اے میں عمارتوں کے اسٹریکچر کی جانچ پر مامور اہلکاروں نے عارف بلڈر کے منصوبوں کو کلین چٹ دے رکھی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں