میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8 فروری کو پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو وزیراعظم بنے گا،مراد علی شاہ

8 فروری کو پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو وزیراعظم بنے گا،مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشتگرد لوگوں کی ا?واز بند کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔سابق وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو وزیراعظم بنے گا، مخالفین کے پاس امیدوار بھی نہیں، 8 فروری کو پیپلزپارٹی بڑی خوشخبری دے گی، مخالفین کبھی گدھا گاڑی پر لڑتے تھے کبھی کتا گاڑی پر لڑتے تھے، اب نیا نشان ڈھونڈ رہے ہیں، گزشتہ سیلاب میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے عوام کی خدمت کی۔سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حالات کبھی بھی بہتر نہیں ہوتے، دہشتگردی کا مسئلہ ملک میں ہے، لوگوں کے نمائندوں کو ایوان میں لانے کی بات ہے، اس پر کوئی کمپرومائز کرنے کی بات نہیں، مولانا فضل الرحمن پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، شہید بینظیر بھٹو کو بھی دہشتگردوں نے شہید کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں