میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرأت حیدرآباد بیورو کے خلاف ادارہ ترقیات کی مہم، سیاسی، سماجی، تنظیموں و وکلاء کی مذمت

جرأت حیدرآباد بیورو کے خلاف ادارہ ترقیات کی مہم، سیاسی، سماجی، تنظیموں و وکلاء کی مذمت

ویب ڈیسک
پیر, ۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

روزنامہ جرأت حیدرآباد بیورو کے خلاف ادارہ ترقیات کے الزامات سے بھرپور مہم، حیدرآباد کی سیاسی، سماجی، صحافتی تنظیموں و وکلاء کی مذمت، پی ایف یو جے ورکرز، سندھ جرنلسٹس کونسل، ایس یو پی، قومی عوامی تحریک، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں کا بیورو سے اظہار یکجہتی، ورکنگ جرنلسٹ کا اجلاس، پریس رلیز کی نام پر حراسان کرنے پر شدید تشویش کا اظہار، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کی جانب سے پریس رلیز کے نام پر روزنامہ جرات حیدرآباد بیورو کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی مہم کی حیدرآباد کی سیاسی، سماجی، صحافتی تنظیموں و وکلاء نے مذمت کردی ہے، پی ایف یو جے ورکرز، سندھ جرنلسٹ کاؤنسل، قومی عوامی تحریک، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، مسلم لیگ لیگ فنکشنل سمیت مختلف سیاسی سماجی و صحافتی تنظیموں نے روزنامہ جرات حیدرآباد بیورو سے اظھار یکجہتی کرتے ہوئے پریس رلیز کے نام پر صحافیوں کو حراسان کرنے کی مذمت کی ہے، سندھ جرنلسٹ کائونسل کے مرکزی رہنما غازی جھنڈیر نے کہا کہ ادارہ ترقیات نے پریس رلیز کے نام پر صحافیوں کو حراسان کرنے کی کوشش کی ہے، پروپگینڈہ پر مبنی پریس رلیز شرمناک تھی،، وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات سندھ نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں ورنہ ہر فورم پر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائیگا، پی ایف یو جے ورکرز کے صدر ناصر شیخ، جرنل سیکریٹری امجد اسلام، امتیاز کھاوڑ و دیگر نے کہا کہ صحافیوں کو کام سے روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، جرات حیدرآباد بیورو کے خلاف پریس رلیز میں استعمال ہونی والی زبان ناقابل برداشت جس کی مذمت کرتے ہیں، سندھ بار کے ممبر ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو نے کہا کہ وہ آزادی صحافت کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں اور ایسے عمل کے خلاف وہ روزنامہ جرات کے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی جرنل سیکریٹری روشن برڑو نے کہا کہ کرپٹ عناصر خود کو بچانے کیلئے نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف پروپیگنڈہ پر اتر آئے ہیں، ایس یو پی ایسے عمل کی مذمت کرتی ہے، قومی عوامی تحریک کی ترجمان اشرف پلیجو نے کہا ادارہ ترقیات خود کرپٹ ادارہ ہے اور ادارے میں موجود مافیا بے لغام ہو چکی ہے بے لغام مافیا اپنے کرتوتوں کو چھپانے کیلئے ادارے کا نام بدنام کر رہی ہے، مسلم فنکشنل کے رہنما رفیق مگسی نے کہا کہ ادارہ ترقیات میں کرپٹ عناصر کا قبضہ ہے جنہوں نے شھر کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ایسے عناصر آواز اٹھانے پر اداروں کی کردار کشی مہم پر اتر آئے ہیں جن کی مذمت کرتے ہیں، کورٹ اینڈ کرائم رپورٹر فورم کے راشد لغاری کہا ایسے حربوں سے کرپٹ مافیا ہونے کرتوت چھپا نہیں سکتی، آزادی صحافت کو دبانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، مختلف سیاسی سماجی شخصیات نے روزنامہ جرات کے خلاف پروپیگنڈہ کی مذمت کرتے ہوئے حیدرآباد بیورو کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب حیدرآباد میں ورکنگ جرنلسٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں ادارہ ترقیات کی جانب سے پروپیگنڈہ پر مبنی مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے عمل کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، واضع رہے کہ ادارہ ترقیات کی جانب سے روزنامہ جرات کے خلاف ایک ہی دن میں تین پریس رلیز جاری کرکے الزامات کی بوچھاڑ کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں