میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد میں کرپٹ مافیا بے لگام

ادارہ ترقیات حیدرآباد میں کرپٹ مافیا بے لگام

ویب ڈیسک
پیر, ۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد میں کرپٹ مافیا بے لگام، ادارہ انتظامی و معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، حیدرآباد ڈوولپمنٹ اتھارٹیز ای ڈی سی کی مد میں کروڑوں روپے کے واجبات لینے سمیت غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی میں بھی ناکام، پی این ڈی سی کے معمولات نجی افراد کے ذریعے طے ہونے کا انکشاف، جعلی پی سیز کے ذریعے این او سیز جاری کرنے کا سلسلہ بھی جاری، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات میں کرپٹ مافیا بی لغام ہو چکی ہے. 6 ماہ سے ادارہ ترقیات کا مستقل ڈائریکٹر جنرل نہ ہونے کے باعث ادارہ انتظامی وہ معاشی طور پر تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے، حیدرآباد کی مختلف بلڈرز کی طرف ای ڈی سی کی مد میں کروڑوں روپے کی واجبات وصول نہ کرنے کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں دیر معمول ہے جبکہ مختلف معاملات تعطل کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق شعبہ پلاننگ اینڈ ڈوویلپمنٹ کی جانب سے ای ڈی سی مد میں کروڑوں روپے کی وصولی کی بجائے بھاری رقم وصول کرکے خاموشی اختیار کی جاتی ہے، حیدرآباد شہر میں سینکڑوں غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو چونا لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن ادارہ ترقیات حیدرآباد ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے، ذرائع کے مطابق جعلی پی سیز کے ذریعے جعلی این او سیز بھی جاری کی جا رہی ہیں، موجودہ ڈائریکٹر جنرل نے جعلی پی سی بنانے کے الزام میں کچھ عرصہ قبل وسیم صدیقی نامی افسر کو معطل کیا تھا لیکن کے خلاف محکمانہ کارروائی نہیں کی جس کے باعث جعلی پی سیز والا معاملہ بھی منظرعام سے غائب ہے، ذرائع کے مطابق شعبہ پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ کا تمام کام کچھ عرصہ قبل سیکریٹری کا چارج سنبھالنے والے عبدالمنان شیخ نے سنبھال لیا ہے اور عبدالمنان شیخ کی چین ادارہ ترقیات کے تمام معاملات دیکھ رہی ہے، ذرائع کے مطابق لطیف آباد میں 50 فیصد این او سیز مشکوک ہیں جن کا کوئی رکارڈ اور پی سی موجود ہیں نہیں ہے، ادارہ ترقیات حیدرا?باد شھر کا اہم ادارہ ہے جہاں ایک مرتبہ پھر مافیا نے نے پنجے گاڑ لئے ہیں، ملنے والے دستاویزات کے مطابق رہائشی پلاٹس کو کمرشل پر تبدیل کرنے کی پابندی کے باوجود کچھ عرصہ قبل لطیف آباد کے ایک پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کیا گیا اور جعلساز? کے ذریعے اسے پرانے سالوں میں کمرشل میں تبدیل کرکے این او سی جاری کی گئی جس کی تفصیلات آئندہ اشاعت میں شایع کی جائیں گی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں