میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرمانوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

جرمانوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاری اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے جرمانوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کردی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے جرمانوں میں اضافے کیخلاف بس اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے ہڑتال کردی جس کے باعث مسافرسخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بے جا جرمانوں سے ہمارا نقصان ہورہا ہے ، جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ موخرکرنے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ٹرانسپورٹرز نے موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں سمیت دیگر اضافی ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ادھر مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے خلاف ہرطرف احتجاج اورہڑتالیں ہورہی ہیں، حکومت جلد ازجلد ٹرانسپورٹرز کے ساتھ معاملات حل کرے تاکہ مسافروں کی پریشانی ختم ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں