چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دے گا، برطانوی اخبار
شیئر کریں
چین پاکستان کو دو ارب ڈالر قرض دے گا ، بیرونی ادائیگیوں کے دباو ٔمیں کمی کا امکان ہے ۔ برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرض دے گا، چین کی رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، عالمی جریدے کے مطابق رقم سے روپے کی قدر کو سہارا ملے گا اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی ہو گئی۔ذرائع نے بتایا کہ چین نے اس معاہدے کے فائنل ہونے سے قبل اسے خفیہ رکھنے کی درخواست کررکھی ہے جب کہ معاملے کو خفیہ رکھنے کی درخواست چین کی اعلی قیادت کی طرف سے کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے قرض کے حصول کیلئے درخواست وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دی اور اسی ملاقات میں چینی قیادت نے معاملے کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کو وعدے کے مطابق دو ارب ڈالرز موصول ہو چکے ہیں، سعودی عرب کے پیکج کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری کے وسط میں ادا کی جائے گی۔سعودی عرب کی جانب سے امدادی پیکج ملنے کے بعد پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کو تین ارب ڈالر اور ہر سال تین ارب ڈالر کا تیل فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی امداد سے بیرونی ادائیگیوں کے چیلنجز سے نمٹنے اور گرتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا جب کہ پاکستانی کرنسی بھی مستحکم ہو گی۔ فنانشنل ٹائمز کے مطابق اب چین کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت اس بات کا ثبوت ہے کہ چین پاکستان کو موجودہ مالیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد فراہم کر رہا ہے ۔غیر ملکی ادائیگیوں کے زور کے باعث گزشتہ سال روپے کی قدر میں 26 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 6 ارب ڈالر کم ہو کر 14 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت پاکستان کی مالی مدد کرنے اعلان کر چکے ہیں اور رقم اقساط میں پاکستان کو مل رہی ہے ۔ مجموعی طور پر تینوں ممالک سے پاکستان مجموعی طور پر نقد 8 ارب ڈالر کا بندوبست کر چکا ہے ،یاد رہے کہ پاکستان پہلے بھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قرض حاصل کرچکا ہے جب کہ پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے بھی قرض کے حصول کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔