سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے استعفیٰ واپس لے لیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۱ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے اپنا استعفی واپس لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ نے خود پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے استعفی دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ چاہتے تھے کہ احتجاج میں ناکامی کی ذمہ داری ان پر نہ ڈالی جائے۔ پارٹی رہنماں نے مرکزی قیادت کو احتجاج ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ چند روز قبل سلمان اکرم راجہ نے سیکریٹری جنرل تحریک انصاف کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفی ذاتی وجوہات پر دیا۔