میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدری شاپنگ کمپلیکس جامشورو کی این او سیز نہ ہونے کا انکشاف

حیدری شاپنگ کمپلیکس جامشورو کی این او سیز نہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدری شاپنگ کمپلیکس جامشورو کی این او سیز نہ ہونے کا انکشاف، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سیز نہ ہونے کے باوجود بکنگ و تشہیر جاری، لانچنگ کے ساتھ بکنگ آفیس بھی قائم کردی گئی، غیرقانونی بکنگ جاری، بلڈر صوبائی وزیر بلدیات کا نام استعمال کرنے لگا، تفصیلات کے مطابق حیدری شاپنگ مال جامشورو کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سیز نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سیز نہ ہونے کے باوجود منصوبے کی بکنگ و تشہیر جاری ہے، کچھ دن قبل رکھما انٹرپرائز کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو فلائی اوور کے ساتھ ساڑھے 43 ہزار اسکوائر فٹ پر گراؤنڈ پلس ایک منزلہ حیدری شاپنگ کمپلیکس کے نام سے منصوبے کی لانچنگ کی گئی، حیرت انگیز طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سیز نہ ہونے کے باوجود لانچنگ کے ساتھ بکنگ آفیس بھی قائم کردی گئی اور مذکورہ منصوبے کی غیرقانونی بکنگ و تشہیر جاری ہے، ذرائع کے مطابق سیوہن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ماسٹر پلان نے بھی بغیر ریونیو ویریفیکشن کی مذکورہ منصوبے کا غیرقانونی لی آؤٹ پلان پاس کیا تھا، واضع رہے کہ مذکورہ منصوبے کا مالک ظفر گھمن صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی کا نام استعمال کرتے ہوئے بغیر این او سیز کی بکنگ و تشہیر کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں