میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں میں اختلافات ، فون کال لیک

عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں میں اختلافات ، فون کال لیک

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ اوربہنوں میں اقتدار کی جنگ جاری ہے۔بشری بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ٹیلی فونک کال لیک ہوگئی، جس میں بشری بی بی اور لطیف کھوسہ کیس سے متعلق آپس میں محو گفتگو ہیں اور دونوں عمران خان کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔بشری بی بی نے کیس پر بات چیت کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی موجودگی کے باعث ہمارا وہاں کافی مسئلہ پڑگیا تھا۔بشری بی بی نے کہا کہ وہ جس طریقے سے بول رہیں تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں ،تووہ جی کافی بولیں اوربہت زیادہ بولیں، میں نے خان صاحب کو کہا جی نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں ،تومیں پھر اٹھ کر آگئی۔بشری بی بی نے کہا کہ وہاں پر کافی سارا ایشو کھڑا ہوگیا میں حیران رہ گئی تھی کہ لیکن پھر میں نے زیادہ مناسب سمجھا نہیں کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں، بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا جی کہ میرے سارے کیسز وہی کریں گے اورآپ کے جتنے اب ہوں گے جو میں نہیں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہورہاہے تو وہ انہی کودوں گی، انہوں نے کہا کہ جی اس نے ہمارے سے اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی ہمت ہو اتنی، تو میں نے ان کو آگے سے کہا۔۔ان کو کیاضرورت تھی کہ یہ تینوں اٹھ کر ان کے آفس چلی جائیں ؟ میں نے کہا کہ یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟کہتی ہیں نہیں ہم پوچھنے گئے تھے کہ آپ نے یہ والی ،زہر والی لائن کیوں لکھی ہے ؟لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ہاہاہا۔۔۔۔برکیف۔۔۔وہ پتا نہیں ا ن کو کیا پرابلم ہے؟۔بشری بی بی نے کہا کہ وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا ،کھوسہ صاحب کی وائف نے کہا کہ تم لوگ جاکر ملو،میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوجائیں گی۔پھر میں خاموش ہوگئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں