میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کا چیف جسٹس کو خط، بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ

عمران خان کا چیف جسٹس کو خط، بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین تحریک انصاف نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا ہے جس میں شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف سے وابستہ افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تحریک انصاف سے وابستہ رہنماؤں کو جبری گمشدہ کیا جا رہا ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کی سیاسی وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جا رہی ہیں اور ضمانت ہونے کے باوجود سیاستدانوں کی گرفتاریاں روکی جائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن مہم کی اجازت دیں اور پیمرا کو حکم دیا جائے کہ دیگر جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی کو بھی میڈیا کوریج فراہم کی جائے۔خط میں چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے کہا کہ سینئر وکیل اعتزاز احسن نے سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں سے متعلق پٹیشن دائر کی، اس خط کو آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت پٹیشن کے طور پر لیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں