انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 روز کی توسیع کردی۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 15 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی چیمبر نے ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھانے کی اپیل کی تھی۔ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 30 ستمبر 2022 کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔