میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ادائیگیوں پر رضامند، گوگل ایپس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا

پاکستان ادائیگیوں پر رضامند، گوگل ایپس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزارت خزانہ نے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی تجویز مانتے ہوئے گوگل کو ادائیگی پر رضامندی ظاہر کر دی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا اور گوگل کو ادائیگیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ امین الحق نے اس حوالے سے کہا کہ ادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی اور پاکستان میں پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کر دی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عمل درآمد موخر کر دیں، ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں وزارت آئی ٹی اور وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک کی مشاورت سے لائحہ عمل بنائیں گے۔ سید امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی جس پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کے لیے مراسلہ لکھا تھا، بروقت فیصلے پر وزیر خزانہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں