میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں آرمی چیف

پاک چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیر دفاع جنرل فینگ ہی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکورٹی اور باہمی دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر دونوں افواج کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، چینی وزیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضردی، پھول چڑھائے، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے چینی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے، ہر معاملے میں پاکستان کی غیرمشروط حمایت پر چین کے شکر گزار ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر معاملے میں ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں، مستقبل کے چیلنجز کا مل کر سامنا کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں