این آئی سی وی ڈی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے منصب پر قابض بدعنوان ندیم قمر فارغ
شیئر کریں
( رپورٹ: مسرور کھوڑو) این آئی سی وی ڈی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر غیرقانونی طریقے سے براجمان ندیم قمر کو ہٹادیا گیا، نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر کو نیا سربراہ بنانے کی منظوری دیدی، این آئی سی وی ڈی کے نئی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی سربراہی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں قومی ادارا برائے امراض قلب کے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر کو این آئی سی وی ڈی کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنانے کی منظوری دی گئی، جس کی تعیناتی کا جلد ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا، گورنمنٹ سروس کی مدت ختم ہونے کے باوجود ندیم قمر بڑے عرصے سے ڈائریکٹر ایگزیکٹو کے عہدے پر براجمان رہا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق حکومت سندھ نے این آئی سی وی ڈی کو اعلیٰ و مثالی بنانے کے لیے کوششیں کی، عوام کو مفت علاج کی بہتر سہولیات ملنے کے لیے سالانہ 15 ارب 70 کروڑ روپے کی بجٹ مختص کی گئی، لیکن ندیم قمر کرپشن سسٹم کی وجہ سے ادارے کو تباہی کے کناری اور مسائل کا شکار بنادیا گیا، ملازمین کئی ماہ تنخواہوں سے محروم، ان کی برطرفی، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے مال بنانا، غیرقانونی طریقے سے تقرریاں، من پسندوں پر نوازشیں، مریضوں کے علاج کی مفت سروس بند کر دینا معمول بنادیا گیا، این آئی سی وی ڈی کے ملازمین نے نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے اہم فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر سے بہتری کی امید رکھی ہے، نیا سربراہ ادارے کے تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہونگے۔