میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیش قیمت موبائل فونز اسمگلنگ سے کالا دھن سفید کئے جانے کا انکشاف

بیش قیمت موبائل فونز اسمگلنگ سے کالا دھن سفید کئے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

منی لانڈرنگ کا انکشاف کراچی ایئرپورٹ پر شارجہ سے اسمگل 13 کروڑ روپے مالیت کے آئی فون پکڑے جانے پر تحقیقات میں آئی فونز اسمگلنگ کے ذریعے منی لانڈرنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق فونز کی خریداری کے لئے رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے روانہ کی جاتی ہے اسمگلرزسرغنہ کی جانب سے رقم کا انتظام حوالہ ہنڈی کے ذریعے کیا گیاآئی فونز کی خریداری کیلئے 13 کروڑ روپے قانونی ذریعے سے دبئی منتقلی کے شواہد نہیں ملے۔پاکستان سے رقوم کی منتقلی کا ای فارم موجود نہیں، اسٹیٹ بینک سے اجازت بھی نہیں لی گئی۔ذرائع کے مطابق اسمگلنگ کے تمام معاملات واٹس ایپ گروپوں میں ڈیل کیے جاتے ہیں بیرون ملک مفرور ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی کاروائی کی جا رہی ہے ۔جناح ٹرمینل پراسمگلرز سے کسٹمز اور دیگر اداروں کے اہلکارملوث ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 168جدید آئی فونز کسٹمز انٹیلی جنس نے کراچی ایئرپورٹ پر 4 مسافروں سے ٹرمینل بلڈنگ سے باہربرآمد کئے تھے گرفتار ملزمان صابر علی، اویس بن عمار اور علی خان کے ہینڈلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیاچاروں مسافرمبینہ سہولت کاروں کی مدد سیگرین چینل کے ذریعے ائر پورٹ سے باہر آ گئے تھے ۔دبئی میں موجود ہینڈلرز عرفان ماما، یاسین الطاف عرف بلوانی بھائی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیاگروہ کاماسٹر مائنڈ کاشف میمن عرف ڈان عرف چھوٹا میمن دبئی میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں