میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے ڈومور کا مطالبہ مان کر آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی اور پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے کردی گئی۔ اے آروائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ یکم نومبر سے حکومت نے پٹرول پر پی ڈی ایل کی مد میں 2 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا لیکن پٹرول کی قیمت224 روپے 80 پیسے پر برقرار رکھی گئی، 16 اکتوبر کو پٹرول اورڈیزل پر پی ڈی ایل 47 روپے 26 پیسے تھی, پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 164 روپے 47 بنتی ہے، 7 روپے ڈیلرز کمیشن اور 3 روپے 68 پیسے کمپنیوں کا منافع ہے۔دوسری طرف نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو امریکاجانے سے قبل آئی ایم ایف سے ریلیف ملنے کی توقع تھی جو نہیں ملا جس کے بعد لگتا ہے کہ وزیر خزامہ مہنگائی کو کم کرنے، روپے کو مستحکم اور شرح سود کو کم کرنے کا مشن بھی پورا نہیں کر پائیں گے کیوں کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو مطالبات کی نئی فہرست تھمائی ہے، جس میں آئی ایم ایف نے پٹرولیم پر ساڑھے 17 فیصد جی ایس ٹی لگانے، بجلی کی قیمت بڑھانے کا وعدہ پورا کرنے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کے مطابق 600 ارب روپے سے بھی زیادہ کے نئے ٹیکس لگانے سمیت کئی مطالبات کر ڈالے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں