میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صارفین سے معذرت، انسٹا گرام کا ہزاروں اکاؤنٹس معطل کرنے کا اعتراف

صارفین سے معذرت، انسٹا گرام کا ہزاروں اکاؤنٹس معطل کرنے کا اعتراف

جرات ڈیسک
منگل, ۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

انسٹاگرام ان تکنیکی وجوہات کا جائزہ لے رہا ہے جن کی وجہ سے اس کے ہزاروں صارفین کو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم تک رسائی میں مشکل پیش آ رہی ہے کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے شکایت کی کہ ان کے اکاؤنٹس معطل کر دیے گئے ہیں۔ میٹا پلیٹ فارمز کی ملکیت والے انسٹاگرام نے پیر 31 اکتوبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ آپ میں سے کچھ کو آپ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری ہو رہی ہے، ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ انسٹاگرام کے ترجمان نے اکاؤنٹس کی معطلی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ پلیٹ فارم کے متعدد صارفین نے "ٹوئٹر” پر لکھا کہ "انسٹا گرام” نے ان سے معطل اکاؤنٹس تک رسائی کے لیے ای میل اور فون نمبر طلب کیے۔اس بندش نے صارفین کی بہت بڑی تعداد کو متاثر کیا، ہو سکتا ہے درجنوں صارفین نے سوشل میڈیا پوسٹس میں تصدیق کی کہ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس استعمال کرنے سے قاصر ہیں یا انہیں ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس معطل کر دیے گئے ہیں۔ بائیس ستمبر کو اسی طرح کی ایک خرابی ریکارڈ کی گئی تھی اور "انسٹاگرام” نے اس کے پیش آنے پر کوئی وضاحت شائع نہیں کی تھی۔”انسٹاگرام” سروس کی بندش "میٹا” کمپنی کی "واٹس ایپ” ایپلی کیشن کی ناکامی کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے بعد آئی ہے جس نے گزشتہ منگل کو اربوں صارفین کو متاثر کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں