میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک اور حلوائی کی دُکان پر دادا جی کی فاتحہ

نیشنل بینک اور حلوائی کی دُکان پر دادا جی کی فاتحہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل بینک میں اعلیٰ عہدے پر غیرقانونی تقرری، ترقی سامنے آگئی،غیر قانونی طور پر تقرر کیے گئے اعلیٰ افسر پر 81 کروڑ روپے اڑا دیے گئے، انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کرنے میں بھی ناکام ہوگئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کیبنٹ سیکریٹریٹ (اسٹیبلشمنٹ ڈویژن)کے 6 مئی 2000کو جاری کردہ خط میں تحریر ہے کہ بی (تھری) اسامیوں کی کے لیے قومی سطح پر اخبارات میں اشتہار جاری کیا جائے گا،تقرری باضابطہ طور پر قائم سلیکشن کمیٹی یا بورڈ کے ذریعے کی جائے گی، زمرہ ون (سی) کے عہدے کے لیے فرسٹ کلاس شیڈولڈ بینک کا 15 سے 20 سالہ تجربہ لازمی ہے۔ نیشنل بینک انتظامیہ نے 6؍ستمبر 2000 کو کریم اکرم خان کو تین سالہ مدت کے لیے آپریشن اینالسٹ کے عہدے پر تعینات کیا ، دیگرمالی مراعات کے ساتھ ان کی تنخوا ہ بھی مقرر کر دی گئی،کریم اکرم خان کی تقرری بغیر کسی اشتہار اور مطلوبہ طریقہ کارسے مکمل ہٹ کر کی گئی، 11 نومبر 2002 کو نوازش کرتے ہوئے کریم اکرم خان کو نائب صدر بنایا گیا اور نئے گریڈ کے تمام فوائد جاری کردیے گئے، اپریل 2006 میں من پسند شخص کو قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینئر نائب صدر تعینات کیا گیا، اپریل 2008 میں کریم اکرم خان کو ایک سال کی مدت کے لئے اٹیچمنٹ کی بنیاد پر نیب راولپنڈی میں تعینات کیا گیا جبکہ ان کے کنٹریکٹ میں ایسی کوئی بات تحریر نہیں کہ کریم اکرم کی خدمات کسی اور محکمے کے بھی حوالے کی جائیں گی، نیب میں تعیناتی کے دوران نیشنل بینک میں کریم اکرم خان کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا تو این بی پی انتظامیہ نے قواعد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کنٹریکٹ میں 3 سال کا اضافہ کردیا، اس دوران نیب میں اٹیچمنٹ کی مدت میں بھی اضافہ ہوتا رہا اور من پسند شخص 30 مئی 2011 کو نیشنل بینک میں واپس آتے ہی سینئر وائس پریزیڈنٹ بن گیا، نیب میں اٹیچمنٹ پر تعیناتی کے دوران نیشنل بینک نے کریم اکرم خان کو تمام تنخواہ ادا کی اور ایک لاکھ روپے ڈیپوٹیشن الائونس سے بھی نوازا، اپریل 2012 میں کریم اکرم خان کو 3 سال کا ایک اور کنٹریکٹ دیا گیا ، اپریل 2013 میں من پسند شخص کی تنخواہ 3لاکھ 52 ہزار روپے تھی، سال 2015 میں 4 لاکھ 45 ہزار کی تنخواہ پر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ تعینات کیا گیا،بعدمیں نومبر 2016میں ان کو سال 2014 سے ترقی دی گئی، مارچ 2018میں کریم اکرم خان کو لاجسٹک سپورٹ گروپ کا سربراہ بنایا گیا ، جولائی 2018 میں من پسند شخص کی تنخوا ہ 9 لاکھ 34 ہزار روپے تھی ، فروری 2021 میں کریم اکرم خان کو سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی، من پسند شخص نے 21 سال کے دوران 81 کروڑ 30 لاکھ روپے نیشنل بینک سے حاصل کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں