میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری سرپرستی میں اے جی مجید کا سسٹم مافیا قیمتی زمینوں پر قابض

سرکاری سرپرستی میں اے جی مجید کا سسٹم مافیا قیمتی زمینوں پر قابض

ویب ڈیسک
منگل, ۱ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

( نمائندہ خصوصی) کراچی میں اعلیٰ ترین سیاسی اور حکومتی سرپرستی میں چلنے والا سسٹم مافیا مکمل بے لگام ہو چکا ہے۔ کراچی میں بورڈ آف ریونیو کی زیر ملکیت تمام اہم ترین زمینوں پر سسٹم مافیا نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس پورے سسٹم مافیا کو سرکاری سرپرستی میں اے جی مجید چلا رہے ہیں۔ کراچی کی اکثر زمینوں پر قبضہ درقبضہ کی شکایتیں اب اتنی عام ہوگئی ہیںکہ کوئی بھی محفل ان تذکروں سے خالی نہیں۔ سسٹم مافیا کا طریقہ واردات یہ ہے کہ بورڈ آف ریونیو میںموجود سرکاری افسران کسی کی بھی زیر ملکیت زمین کو سسٹم مافیا کے علم میں لاتے ہیں ، سسٹم مافیا کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد بورڈ آف ریونیو کے متعلقہ افسران اسی زمین کی جعلی فائلیں بنا لیتے ہیں۔ جس پر سروے سپرنٹنڈنٹ ،جعلی سروے لگاتا ہے۔ جس کے بعد سسٹم مافیا اس پر قابض ہو جاتا ہے۔ جبکہ اصل الاٹیز دھکے کھا رہے ہوتے ہیں ۔ کراچی کے بیشتر الاٹیز اپنی اصل زمینوں سے محروم ہو چکے ہیںاور سسٹم مافیا نے اسی طریقہ واردات سے جعلی فائلوں سے اُن زمینوں پر قبضے کرلیے ہیں۔ جس کی تازہ مثال دیہہ ڈھیھہ ناکلاس 24 کورنگی ٹاؤن کی دس ایکڑ زمین ہے۔ جس پر جعلی سروے نمبر 5، 6،7 اور سروے نمبر 5،6، 8لگا کر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ جعلسازی کا یہ پورا عمل انتہائی پُرکاری اور باضاطہ طریقے سے مختلف عالی شان دفاتر میں کیا جاتا ہے جسے اے جی مجید چلاتے ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی زیرملکیت جن زمینوں پر زیادہ تر قبضے ہورہے ہیں، ان میں جنوبی، ملیر، کورنگی اور شرقی کے اضلاع خاص طور پر شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اے جی مجید کی زیر سرپرستی چلنے والا یہ پورا مافیا جن تین اعلیٰ ترین لوگوں کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اُن میں سابق ڈی سی ایسٹ محمد علی شاہ، تاج پیٹرولیم کے مالک محمد علی شیخ اور تیمور ڈومکی شامل ہیں۔ جبکہ اس مافیا کے ماتحت محکمہ ریونیو کے جو افسران کام کرتے ہیں، اُن میں سروے سپرنٹنڈنٹ کراچی انور پنہور، سروے انسپکٹر غلام محمد ملاح، مختیار کار کورنگی ٹاؤ ن ابراہیم جونیجو ، سپروائزنگ تپیدار کورنگی نیاز جامڑو، سیکشن آفیسر حماد چاچڑ اور سروئیر نبی داد شامل ہیں۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ مافیا اتنا بے لگام اور قانون کی گرفت سے اس قدر بے پروا ہو چکا ہے کہ یہ کھلے عام اپنی وارداتوں اور کارروائیوں پر یہ کہتا ہے کہ وہ نیچے سے انتہائی اوپر تک سب کو مطمئن رکھتے ہیں۔ نیز اُن کے سسٹم مافیا کا حصہ اب تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بن چکے ہیں۔ لہذا اُنہیں کسی کی بھی کوئی پروا نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں