میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رواں سال کے 10 ماہ مہنگائی عفریت قابو سے باہررہا

رواں سال کے 10 ماہ مہنگائی عفریت قابو سے باہررہا

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

رواں سال کے پہلے 10 ماہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی جیبوں پر بھاری رہے، جنوری سے اکتوبر کے دوران چینی 20 روپے 52 پیسے، گھی اوسطا 101 روپے 16 پیسے ، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 224 روپے 72 پیسے مہنگاجبکہ بجلی چارجز میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔جنوری سے اکتوبر تک اکثر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 10 ماہ میں چینی اوسطا 20 روپے 52 پیسے فی کلو اضافے کے بعد 84 روپے سے بڑھ کر 104 روپے 52 پیسے فی کلو ہوگئی تاہم ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔جنوری سے اکتوبر کے دوران آٹے کا 29 کلو کا تھیلا اوسطا 224 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد 973 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 1198 روپے 50 پیسے ہو گیا۔اعداد و شمار کے مطابق گھی کی اوسطا فی کلو قیمت 101 روپے16 پیسے بڑھی جبکہ مٹن 150 روپے62 پیسے، بیف 88 روپے67 پیسے، پیاز 3 روپے 44 پیسے، ٹماٹر 13 روپے 26 پیسے اور آلو 13 روپے 23 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔اسی عرصے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 971 روپے69 پیسے مہنگا ہوا، جنوری تا اکتوبر تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے30 پیسے، دہی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے56 پیسے، دال مسور 27 روپے 34 پیسے، دال چنا 7 روپے87 پیسے اور زندہ مرغی 56 روپے 60 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں