میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی برادری کو خطرات سے بچنے کیلئے طالبان کو تسلیم کرنا ہو گا،ذبیح اللہ مجاہد

عالمی برادری کو خطرات سے بچنے کیلئے طالبان کو تسلیم کرنا ہو گا،ذبیح اللہ مجاہد

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ افغانستان سے لاحق خطرات سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو طالبان کو تسلیم کرنا ہو گا، افغانستان کسی بھی ملک کو فوجی اڈے بنانے کے لیے جگہ نہیں دے گا۔ افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بات افغان دارالحکومت کابل میں پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو تسلیم نہ کرنے پر کسی خطرے سے بچائو کی ذمے داری نہیں لے سکیں گے، ہم نے امریکا سے جنگ کی کیونکہ انہوں نے ہمیں تسلیم نہیں کیا تھا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو افغانستان، خطے اور دنیا کے مسائل بڑھیں گے، طالبان کو تسلیم کرنا دو طرفہ ضرورت میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کی عالمی برادری کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکے ہیں، تمام ممالک افغانستان میں اپنے سفارتی مشن کو فعال کریں۔ افغانستان کے نائب وزیرِ اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کسی بھی ملک کو فوجی اڈے بنانے کے لیے جگہ نہیں دے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں