میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ڈاک میں کرپٹ افسران کی لاٹری نکل آئی

محکمہ ڈاک میں کرپٹ افسران کی لاٹری نکل آئی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار) محکمہ ڈاک میں کرپٹ افسران کی لاٹری نکل آئی، ایکسپریس پوسٹ کراچی کے متعدد شعبوں کو تالا لگوانے اور 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے والے خصوصی کاؤنٹر کو بند کروانے والے اضافی عہدوں سے نواز دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی میٹروپولیٹن کی تجویز پر ایکسپریس پوسٹ کراچی کی تباہی و خستہ حالی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے نااہل افسر ڈپٹی کنٹرولر شاہد رضا فاطمی کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ، پوسٹل سروسز، سینٹرل ڈویژن کراچی کے دہرے چارج سے نواز دیا گیا ہے جس نے محکمے میں جاری اندھیر نگری چوپٹ راج کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔شاہد رضا فاطمی جو ڈھائی سال قبل گریڈ 17 میں ترقی کے بعد بطور ڈپٹی کنٹرولر کراچی ایکسپریس پوسٹ تعینات ہوئے تھے کی جانب سے کرپٹ افسران کی مکمل پشت پناہی پر آج ایکسپریس پوسٹ کراچی کا محکمہ جاتی ڈھانچہ مکمل طوع پر تباہی کا شکار ہو چکا ہے، جبکہ ان کی محکمے سے عدم دلچسپی اور غفلت کے سبب 24 گھنٹے سروس فراہم کرنے والا خصوصی ایکسپریس پوسٹ بکنگ کاؤنٹر جہاں کسٹمر کیئر ڈیسک بھی قائم کیا گیا تھا کو تالے ڈال دیے گئے ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ اندرون و بیرون ملک سے آنے و جانے والی سینکڑوں شپمنٹس پارسلز پیکجز تاخیر سے پہنچنے، چوری اور گم ہونے جیسی شکایات کی زد میں آنے والے ایکسپریس پوسٹ کراچی میں سارٹنگ، لسٹنگ، ڈسپیچنگ اور ترسیل کا کام کسمپرسی، تاخیری شکایات، بدانتظامی و نااہلیت کے سبب ڈپارٹمنٹ پر بوجھ اور عوامی شکایات کا اڈا بن چکا ہے جس کے بعد بھی محکمے کی جانب سے کارکردگی کی جانچ پڑتال کیے بغیر مذکورہ شعبہ سنبھالنے والوں پر خصوصی نوازشات جاری ہیں۔اس ضمن میں ملازمین و نچلے درجے کے افسران میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے جس کے تحت وہ حالیہ دنوں وزیر مواصلات کے خواب غفلت سے بیدار ہونے اور بدانتظامی و بدعنوانی میں ملوث افسران و انکے سہولت کاروں کے خلاف فی الفور کارروائی کے منتظر دکھائی دیتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں