میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناسا کے کیوریوسٹی روور نے مریخ پر پانچ ہزار دن مکمل

ناسا کے کیوریوسٹی روور نے مریخ پر پانچ ہزار دن مکمل

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱ اکتوبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ناسا کے کیوریوسٹی روور نے مریخ پر ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے سیارے مریخ پر اپنے 5000 ویں مریخی دن )جس کو سول کہا جاتا ہے) کی تکمیل کے موقع پر مریخ کی سطح کا ایک دلکش نیا منظر محفوظ کرلیا۔

کیوریوسٹی اس وقت ریتلی پہاڑی نما سطح پر موجود تھا، جسے سائنس دانوں نے چاکلیٹل کا نام دیا ہے۔ روور نے اپنے نیویگیشن کیمروں کے ذریعے اردگرد کے منظر کی دو مختلف اوقات میں تصاویر لیں۔

یہ کیمرے عام طور پر سیاہ و سفید تصاویر ریکارڈ کرتے ہیں۔پہلا پینوراما 30 اگست 2026 کو مقامی مریخی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 56 منٹ پر لیا گیا، جو کیوریوسٹی کے 5000 ویں سول کا موقع تھا۔

اس کے بعد 2 ستمبر 2026 کو شام 5 بج کر 39 منٹ پر 5003 ویں سول کے دورزمین پر تصاویر موصول ہونے کے بعد دونوں پینوراما کو یکجا کرکے مریخ کا ایک منفرد منظر تیار کیا گیا۔

تصویر میں رنگ بھی فنکارانہ انداز میں شامل کیے گئے، جہاں صبح کے منظر کے لیے نیلا اور شام کے منظر کے لیے زرد رنگ استعمال کیا گیا۔یہ تیار کردہ تصویر ایک پوسٹ کارڈ کی طرز پر بنائی گئی ہے، جو کیوریوسٹی کی ماضی میں بنائی گئی ایسی ہی تصاویر کے انداز کی طرح ہے۔

اس سلسلے کی ایک نمایاں تصویر نومبر 2021 میں بھی تیار کی گئی تھی۔کیوریوسٹی 2012 سے مریخ پر موجود ہے اور اس کی مسلسل تحقیق نے سائنس دانوں کو مریخ کے ماضی کے ماحول، چٹانوں اور ممکنہ طور پر قابلِ رہائش حالات کو سمجھنے میں مدد فراہم کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں