میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر، 100ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ ، اربوں کا فراڈ

عارف بلڈر، 100ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ ، اربوں کا فراڈ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

عارف بلڈر کے مزید کالے دھندے بے نقاب، لطیف آباد میں ایک سو ایکڑ سے زائد سرکاری زمین ہتھیا لی، دریائے سندھ کے پیٹ میں ابتدائی طور بسم سٹی اللہ سٹی نامی اسکیم شروع کی، دوسری فیز میں بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن نامی منصوبہ شروع کیا، اربوں روپے دینے والے لوگ رجسٹریوں سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاحی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے مزید کالے دھندے بے نقاب ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر نے ایک سو ایکڑ سرکاری زمین پر غیرقانونی منصوبہ شروع کرکے اربوں روپے بٹورے، عارف بلڈر نے تحصیل لطیف آباد میں دریائے سندھ کے پیٹ (کیچمینٹ ایریا) میں ابتدائی طور پر 30 ایکڑ سے زائد زمین پر قبضہ کرکے بسم اللہ سٹی نامی ہاؤسنگ اسکیم شروع کی اور کچھ ہی عرصے میں قبضے کو مزید طویل کرتے ہوئے 73 ایکڑ پر بسم اللہ سٹی ایکسٹینشن نامی منصوبے کا آغاز کیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ تمام زمین محکمہ آبپاشی کی ملکیت ہے جس پر صرف کھیتی باڑی ہو سکتی ہے اور کوئی تعمیرات نہیں ہو سکتا، دریائے سندھ میں دوران سیلاب کیچمینٹ ایریا سیلاب کو شدت کو کم کرتا تاہم بدنام زمانہ بلڈر نے دریائے سندھ کی زمین کو بھی نہیں بخشا اور اربوں روپے وصول کرکے رہائشی منصوبہ شروع کیا، ذرائع کے مطابق زمین کے جعلسازی کے ذریعے کھاتے تبدیل کئے گئے اور جعلی ویریفکیشن پر این او سی بھی لی گئی، محکمہ ریونیو نے مذکورہ منصوبے کی زمین کی منتقلی و کھاتوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کے باعث اربوں روپے جمع پونجی لگانے والے ہزاروں شہری اپنے گھروں کی مالکان حقوق سے محروم ہیں صرف اسٹامپ پیپر پر انہیں قبضہ دیا گیا، مذکورہ منصوبے پر اینٹی کرپشن کی تحقیقات و سفارشات پر مبنی اہم انکشافات آئندہ شامل اشاعت کئے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں