میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب کا تعلیمی ویزے جاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا تعلیمی ویزے جاری کرنے کا اعلان

جرات ڈیسک
هفته, ۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سعودی عرب نے تعلیمی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے160 ممالک کے طلبہ کی سہولت کے لیے ادرس فی السعودیہ (سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں) کے عنوان سے پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ سعودی وزارت تعلیم نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے تحت مختصر اور طویل المدتی تعلیمی ویزے جاری کیے جائیں گے۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے اقدام سے یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور اسکالرز کو فائدہ ہوگا۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ویزے کے اجرا کا مقصد منفرد استعداد رکھنے والے طلبہ و طالبات اور اسکالرز کو سعودی عرب کے تعلیمی اداروں، ریسرچ سینٹرز اور انسٹیٹیوٹس سے جوڑنا ہے۔ اگرچہ پاکستان اور سعودی عرب پہلے ہی تعلیم و تدریس اور ریسرچ کے مختلف پروگراموں میں جڑے ہوئے ہیں، تاہم اس نئی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستانی طلبہ و طالبات اور اسکالر بھی شامل ہوں گے۔ وزارت نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد عربی زبان کی تعلیم، اعتدال پسندی اور میانہ روی جیسی پاکیزہ اقدار کے پرچار میں سعودی عرب کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق مختصر مدتی ویزا ایک سال کا ہوگا اور طویل مدتی ویزہ مکمل تعلیمی پروگرام کے لیے جاری کیا جائے گا، جبکہ160ممالک کے طلبہ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ویزا درخواستیں متعلقہ اداروں کو پیش کی جائیں گی، غیر ملکی طلبہ کے لیے اسپانسر کی شرط نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں