وزیراعظم ہاؤس سے غائب سائفر کا سراغ مل گیا، اصل وزارت خارجہ کے دفتر میں موجود
جرات ڈیسک
هفته, ۱ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
امریکی سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے البتہ اس کی اصل وزارت خارجہ کے دفتر میں موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والی سائفر کی کاپی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور میٹنگ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہوگئی ہے۔ اجلاس میں کابینہ اراکین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سائفر موصول ہوا مگر پھر وہ کہیں غائب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سائفر کی کاپی اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے وصول کی تھی اور قانون کے مطابق اس مراسلے کو وزیر اعظم ہاؤس کے ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔ ذرائع کے مطابق سائفر کی اصل کاپی دفتر خارجہ میں موجود اور ریکارڈ کا حصہ ہے۔