حیدرآباد ، محکمہ لائیو اسٹاک کی کروڑوں کی ادویہ ضائع ہونے کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) محکمہ لائیو اسٹاک کی کروڑوں روپے کی ادویات ضائع ہونے کا انکشاف، اینیمل بریڈنگ حیدرآباد کے افسران نے زائد المیعاد ادویات کو ضائع کردیا، ادویات کو دریائے میں پھینکنے کے ساتھ آفس کی چھت پر رکھ دی گئیں ،جھوٹے وائوچرز پر دستخط لیکر ادویات رکھ دی گئیں، ادویات سندھ کے 51 اے آئی سینٹرز پر دینی تھیں، ایک دن قبل عہدہ سنبھالا ہے، تحقیقات کرینگے، ڈی جی نذیر کلہوڑو، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کی کروڑوں روپے کی ادویات ضائع کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے شواہد کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کے شعبہ اینیمل بریڈنگ ہیڈ آفس سندھ نے سندھ میں دودھ اور گوشت کے فروغ کیلئے قائم 51 اے آئی سینٹرز کو کو ادویات دینے کیلئے کروڑوں روپے کی ادویات خریدیں تاہم وہ ادویات نہیں دی گئیں اور زائد المیعاد ہونے کے باعث انہیں ضائع کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ادویات سینٹرز کے ساتھ لوگوں کو بھی دینی تھیں لیکن محکمہ لائیو اسٹاک کے کرپٹ افسران نے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے کی ادویات رکھ کر ضائع کروادی ہیں، ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کے مویشیوں کی ادویات کو دریا میں پھینکنے کے ساتھ کچھ اینیمل بریڈنگ کے ہیڈ آفس حیدرآباد کی چھت پر رکھ دی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق سینٹرز سے جھوٹے وائوچرز لیکر ادویات فراہم نہیں کی گئی ہیں، اسے سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک نذیر کلہوڑو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کل عہدہ سنبھالاہے، معاملے کی تحقیقات کرینگے۔