میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارش کے پیش نظر کراچی کی انتظامیہ متحرک ہے، مرتضی وہاب

بارش کے پیش نظر کراچی کی انتظامیہ متحرک ہے، مرتضی وہاب

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام تر خدشات سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے،اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کے ایم سی انتظامیہ نے شہر میں ضروری اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے تمام ادارے ٹریفک پولیس رین ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ ارکان کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں۔کراچی کے لیے جن وزرا کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان میں مکیش چاولہ ساتھ ، سعید غنی ایسٹ ، تیمور تالپور کورنگی ، شہلا رضا سینٹرل ، ساجد جوکھیو ملیر، لیاقت آسکانی کیماڑی اور وقار مہدی ویسٹ شامل ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لئے واٹر پمپس لگا دئیے گئے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔ایڈمنسٹریٹرکراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، شہری حکومت اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں