وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا، مشعال ملک
ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا، امید ہے عالمی دنیا نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خاتمے اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔نجی یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر منعقدہ ایک سمینار سے خطاب میں مشعال ملک نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کا خیر مقدم کرتے ہوئے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بند کروانے کا مطالبہ کیا۔سیمینار میں شریک طلبہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے ، پاکستان کے نوجوان آزادی کی اس جدوجہد میں کردار کے لیے تیار ہیں۔مشعال کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت فوری طور قید کشمیری نوجوانوں اور حریت رہنماں کو رہا کرے ۔