میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانا ثنااللہ کی گاڑی سے پرزے غائب، تحقیقات کیلئے لوکل کمیشن مقرر

رانا ثنااللہ کی گاڑی سے پرزے غائب، تحقیقات کیلئے لوکل کمیشن مقرر

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنااللہ کی گاڑی سے پرزے غائب ہونے پر لوکل کمیشن مقرر کر دیا ہے ،، کمیشن کو ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اے این ایف کورٹ کے جج خالد بشیر نے گرفتار سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار رانا ثنااللہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ گرفتاری کے وقت سے ان کی گاڑی اینٹی نارکوٹکس فورس کے قبضہ میں ہے ۔گاڑی کے الائے رم اور ٹائروں سمیت متعدد پرزے غائب کر دیے گئے ہیں۔ن لیگی رہنما کے وکیل نے استدعا کی کہ گاڑی کے پرزوں کی گمشدگی سے متعلق معلومات لی جائیں، جس پر عالت نے لوکل کمیشن مقرر کرتے ہوئے سات روز میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اس سے پہلے ایک پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے بھی اے این ایف پر لاکھوں روپے کے پرزہ جات چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ( ن )کی رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو یکم جولائی کو موٹروے کے ایک ٹول پلازہ سے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں