محسن داوڑ اور علی وزیر خان کی ضمانت پر رہائی ،اسمبلی اجلاس میں شرکت
ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سانحہ خڑ کمر شمالی وزیرستان کے حوالے سے گرفتار ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر خان نے ضمانت پر رہائی پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ اپوزیشن ارکان نے ڈیسک بجاکر پشتون تحفظ موومنٹ کے ارکان کو خوش آمدید کہا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید نویدقمر نے کہاکہ ہم محسن داوڑ اور علی وزیر خان کا ایوان میں خیر مقدم کرتے ہیں ان کے پروڈکشن آرڈری کا بھی مطالبہ کرتے رہے ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اس دوران اپوزیشن ارکان نے پشتون تحفظ موومنٹ کے ارکان کیلئے خیر مقدمی ڈیسک بجائے ۔ سید نوید قمر نے سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔