میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو سنچریوں کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو سنچریوں کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان کے نوجوان بلے باز بابراعظم نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو سنچریوں کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم نے 11 ویں سنچری71ویں اننگز میں بنائی جبکہ ویرات کوہلی نے 82ویں اننگز میں11سنچریاں بنائی تھیں۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم105گیندوں پر4چھکوں اور8چوکوں کی مدد سے 115رنز بناکر آئوٹ ہوئے ، یہ ان کے کیریئر کی11ویں سنچری ہے جو انہوں نے 97گیندوں پر بنائی۔سنچریوں کے ریکارڈ میں بابر اعظم نے بھارتی کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر کی 11ویں سنچری 71ویں اننگز میں بنائی جبکہ ویرات کوہلی نے 82ویں اننگز میں 11سنچریاں بنائی تھیں۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 64اور کوئنٹن ڈی کوک نے 65اننگز میں 11سنچریاں مکمل کی تھیں۔بابر اعظم نے اپنی 71ویں اننگز میں ایک اور سنگ میل عبور کیا اور وہ 2013 کے بعد ایک سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں