میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد گرفتار

ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا یہ دہشت گرد نویں محرم الحرام کے جلوس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملتان شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیاگرفتاردہشت گردوں نے ملتان شہر میں نویں محرم کے جلوس کو نشانہ بنانا تھاسی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں ناصر علی طاہر اور شفقت شامل ہیں اور ان کے قبضے سے 2کلو بارودی مواد ہینڈ گرینیڈز اسلحہ اور ڈیٹونیٹر برامد ہوئیذرائع کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کیلئے ملتان بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں