کارسازحادثہ، ملزمہ نتاشا پرمنشیات استعمال کا دوسرا مقدمہ درج
شیئر کریں
کراچی میں کارساز روڈ پر گاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کرنے کی ملزمہ نتاشا کی اصلی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس کی بنیاد پر ملزمہ کے خلاف دوسرا مقدمہ منشیات استعمال کا درج کرلیا گیا۔ پہلے مقدمے میں بھی مزید دفعات شامل کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ملزمہ کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ملزمہ نتاشا پر منشیات استعمال کے الزام میں دفعہ ایک سو گیارہ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں پہلے سے درج مقدمے کی دفعات کا ذکر بھی ہے۔پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مقدمے میں بھی مشاورت کے بعد موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت دفعہ ایک سو شامل کی جاسکتی ہے۔ملزمہ نتاشا کی سامنے آنے والی میڈیکل رپورٹ دو روز پہلے پولیس کو موصول ہوئی تھی۔۔ رپورٹ ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ نے جاری کی تھی جس میں بتایا گیا کہ یورین رپورٹ میں واضح طور پر میتھا فیٹا مائن آئس نشے کا پتا چلا ہے۔۔