میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاپیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

حکومت کاپیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت کا پٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے 86 پیسے کمی کا اعلان، عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ ہو سکی، نئی قیمتوں کا اطلاق گذشتہ رات 12 بجے سے ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی جانب سے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کیلئے لگائی گئی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا۔حکومت نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا۔ حکومت کے اعلان کے مطابق یکم ستمبر سے پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 86 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے کمی کر دی گئی۔ یوں پٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 10 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 75 پیسے مقرر کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے کمی کی تجویز دی گئی۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اوگرا اور آئل مارکیٹ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی گئی، جس کے تحت یکم ستمبر سے پٹرول 5 روپے فی لٹر اور ڈیزل کے نرخ 6 روپے فی لٹر سستا ہو سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں