میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں 30 نومبر تک کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں 30 نومبر تک کرنے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت و فیڈ بیک اور حلقہ بندی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لئے حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کر دیا ہے۔ اب حلقہ بندی کی حتمی اشاعت مورخہ 30 نومبر 2023 کوہو گی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کامقصد جتنا جلدی ممکن ہو سکے الیکشن کا انعقاد ہے۔ اس تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے شیڈول بھی اعلان کر دیا جائے گا۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندی کمیٹیوں سے متعلق دو روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ مذکورہ ٹریننگ دو ستمبر تک جاری رہے گی۔ یہ دو روزہ ٹریننگ حلقہ بندیوں کی کمیٹیوں میں شامل 26 افسران کو پاکستان الیکٹورل اکیڈمی فار ڈیموکریٹک ریسرچ اینڈ مینجمنٹ، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ماہرین افسران کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ دوران ٹریننگ افسران کو لیگل فریم ورک برائے حلقہ بندی اور عالمی سطح کی حلقہ بندیوں کے اصولوں پر جامع تربیت دی جارہی ھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں