میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ملک سے اسمگلنگ کے سد باب کی ہدایت

وزیراعظم کی متعلقہ حکام کو ملک سے اسمگلنگ کے سد باب کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ملک سے سمگلنگ کے سد باب کی سختی سے ہدایت کی ہے ۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اجلاس ہوا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملکی معیشت کے حالیہ اعشاریوں کے بارے میں اور معیشت کو مستحکم کرنے کی ممکنہ حکمت عملیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کی تاجر برادری اور صنعتی شعبے کے معروف افراد بھی شریک تھے، جنہوں نے وزیراعظم کو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ملک سے سمگلنگ کے سد باب کی سختی سے ہدایت کی۔تاجر برادری کے نمائندوں نے وزیراعظم کو ملکی معیشت کی بحالی کے لیے نگران حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں